Social

مسلم لیگ ن ظالم حکمران سے عوام کو نجات دلانے کا فریضہ ادا کرے گی، نوازشریف

لندن(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ظالم حکمران سے عوام کو نجات دلانے کا فریضہ ادا کرے گی، مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کی مت مار دی ہے، ایسے حالات میں کون پاکستانی ہے جو عمران خان سے نجات نہیں چاہتا۔ لندن میں مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس وقت پاکستان ایسا حال کردیا ہے کہ غریبوں کے بچوں کو بھوکا مار دیا لوگوں کو روٹی سے ترسا دیا ہے، پاکستان کو پوری دنیا میں تماشا بنا دیا ہے، اورپاکستان کو کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا ہے، ایسے حالات میں کون پاکستانی ہے جو عمرا ن خان سے نجات حاصل نہیں کرنا چاہتا، مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کی مت مار دی ہے، آج مسلم لیگ ن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہواہے اس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن اس ظالم حکمران عمران خان سے جان چھڑانے کیلئے آگے قدم بڑھائے گی،یہ عین وقت کی ضرورت ہے، میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں اس سے بڑھ کر کسی کام کی اہمیت نہیں ہے، سب سے اہم کام یہی ہے کہ ایسے ظالم حکمران سے عوام کو نجات دلائی جائے، انشاء اللہ مسلم لیگ ن یہ فریضہ ادا کرے گی۔

مزید برآں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام ممبران نے نوازشریف پر غیرمشروط اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ نوازشریف کو تمام فیصلوں کا اختیار ہے، نوازشریف پر پارٹی قیادت نے بھرپور اعتماد اظہار کیا ہے۔ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عمران حکومت کو ہٹانے پر اتفاق پایا گیا۔ عمران حکومت کو جانا ہوگا پارٹی میں اتفاق رائے ہے کہ عمران حکومت کا ایک ایک دن عوام کی اذیت میں اضافہ کرےگا۔ بتایا گیا ہے کہ پارٹی صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو حکومت کیخلاف حکمت عملی کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv