Social

’کنگ آرتھر:لیجنڈ آف دی سورڈ‘ کا لاس اینجلس میں پریمیئر

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی ایڈونچرڈرامہ فلم ’’کنگ آرتھر:لیجنڈ آف دی سورڈ‘‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ کے ساتھ تلواروں سے لیس سپاہی بھی شریک ہوئے۔گھڑ سوار سپاہی ہوا میں تلواریں لہراتے ریڈ کارپٹ پر پہنچے اور حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ پائے، ہالی ووڈ ستاروں نے مداحوں اور ان جانباز سپاہیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف دئیے۔ہدایتکارگائے ریٹچی کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز جنگجو نوجوان پر مبنی ہے جو چٹان میں دھنسی ایک طلسماتی تلوار کو بزورِ بازو کھینچ نکالتا ہے اور پھر ایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے کہ بادشاہ اور رعایا سمیت تمام سلطنت حیران رہ جاتی ہے۔اسٹیو کلارک، جوبی ہیرولڈ اورٹوری ٹنل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر چارلی ہننام نبھا رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا بیل ویلیس، اینڈریئن گیلن، کیٹی مارگریٹ، جیوڈ لاء، ٹام وو، ایلن پاؤل اور مشہورِ زمانہ فٹ بالر اسٹار ڈیوڈ بیکھم بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔102ملین ڈالر لاگت سے تیارہونیوالی ایکشن ، ایڈونچر اور ڈرامے کا مکس تڑکا لئے یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت12مئی کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv