ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پاکستان اور دیگر تین ممالک سے دبئی اور شارجہ جانے والے مسافروں کے لیے ہوائی اڈوں پر روانگی سے قبل ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) کروانے کی شرط ختم کردی ہے . سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ البتہ پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا کے مسافروں کو روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر منظور شدہ سہولت پر ٹیسٹ کے لیے اب بھی ایک درست ریپڈ پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا.
سی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ 48 گھنٹے کی مدت اس وقت سے شروع ہو گی جب نمونہ لیبارٹری میں جمع کرایا جاتا ہے‘تاہم تمام ٹرانزٹ مسافروں کو کووڈ19 کے پی سی آر ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب تک کہ یہ ان کی آخری منزل نے لازم نہ قرار دیا ہو مزید یہ کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو دبئی روانگی سے پہلے کووڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ لینے سے استثنیٰ حاصل ہے.
بیان میں کہا گیا کہ دبئی پہنچنے پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا، باوجود اس کے کہ روانگی کے مقام سے کووڈ پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کا درست سرٹیفکیٹ ان کے پاس موجود ہو سفری اپڈیٹ میں کہا گیا کہ 12 سال سے کم عمر کے بچے اور معتد یا شدید معذوری والے مسافروں کو کووڈ پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہے. متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستانی مسافروں کے لیے گزشتہ سال اگست میں دبئی کے لیے پرواز کی روانگی سے قبل 4 گھنٹے کے اندر منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا تھا.
Comments