Social

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا امکان

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا امکان ہے، وزیراعظم مہنگائی کے عالمی اثرات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں مہنگائی کے عالمی اثرات سے متعلق آگاہ کریں گے اور اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم عمران خان کو عالمی منظرنامے سے متعلق پاکستان کے مئوقف سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں حالیہ دورہ روس اور پاک روس تعلقات پرہونے والی پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی، اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال اور عالمی سطح پر اشیاء کی بڑھتی قیمتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100ڈالر فی بیرل سے زائد ہوگئی ہیں، گیس کی قیمت میں بھی 3 سے 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

وزیراعظم عمرا ن خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں، عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے اثرات کو روکنا اولین ترجیح ہے۔دوسری جانب ترجمان وزیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ گیس کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اور اب میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 15، 20 ڈالر نہ بڑھی تو پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کے مقابلے میں پیٹرول پر کم ٹیکس لے رہے ہیں، تمام ٹیکسز لگ جاتے تو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 200 روپے سے زائد ہوتی۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح کم سے کم بوجھ عوام پر منتقل ہو۔ ترجمان وزیر خزانہ نے کہا کہ گیس کی سپلائی کافی بہتر ہو چکی ہے، میرے گھر پر سوئی گیس معمول کے مطابق آرہی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv