پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخر ٹیسٹ کل سے روسیو( Roseau )،ڈومینکا میں شروع ہوگا جس کی تیاری کےلیے قومی ٹیم کی بھرپورٹریننگ جاری ہے۔ اس گراؤنڈ پر پاکستان ٹیم پہلی بار کوئی میچ کھیلے گی۔
کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بولنگ ،بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔
تین ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 106رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments