Social

چین اور پا کستان کا سی پیک کی تر قی کو جا ری رکھنے پر اتفاق ،، چینی وزیر خا رجہ کی پا کستانی ہم منصب سے گفتگو

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین اور پا کستان نے سی پیک کی اعلی معیار کی تر قی کو جا ری رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ بین الاقوامی صورتحال میں کسی بھی تبدیلی سے قطع نظر، چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کا سٹریٹجک اور طویل مدتی تناظر میں فروغ جاری رکھے گا اور پاکستان کا سب سے قابل اعتماد شراکت دار اور سب سے مضبوط حامی رہے گا۔

ان خیا لات کا اظہار چینی وزیر خا رجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات میں کیا، جو افغان ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین تشریف لائے ہیں۔اس مو قع پر شاہ محمود قریشی نے وانگ ای کو پاکستان کے کامیاب دورے اور اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک نے اجلاس میں چین کی شرکت کو سراہا اور چین کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا متفقہ طور پر خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کو مایوس نہیں کریں گے۔ فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماوں نے یوکرین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv