Social

وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط پر امریکی ردعمل آگیا،۔ امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے دھمکی آمیز خط پر امریکی ردعمل آگیا جس میں امریکی محکمہ خارجہ نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے دھمکی آمیز خط میں ملوث ہونے کی تردید کردی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ دھمکی آمیز خط کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے ، پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی حمایت کرتے اورآئینی عمل کا احترام کرتے ہیں اور پاکستان کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 27 مارچ کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہوانے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران ایک خط لہرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کے باہرسے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس سلسلے میں خط کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے۔

گزشتہ روز ر وزیراعظم عمران خان نے خفیہ خط کی تفصیلات سے متعلق وفاقی کابینہ کو آگاہ کیا ، وزیراعظم نے کابینہ کو خط سے متعلق اعتماد میں لیا ، کابینہ ارکان نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، کابینہ ارکان کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرامٹر پر دکھایا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے ، ملک کے خلاف سازش پر آخری گیند تک لڑوں گا ، عوام ہمارے ساتھ ہیں ، غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جس میں کچھ لوگ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، وزیراعظم عمرا خان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ، قومی اسمبلی اِن کیمرہ سیشن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مراسلے پر بریفنگ دیں گے۔ اس معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حساس خط پر ان کیمرہ اجلاس کیلئے پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دے دی ، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماء اگر متفق ہو جائیں تو حساس خط کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرہ اجلاس میں بات ہو سکتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv