Social

فلپائن کی پاکستان پرغلطی سے میزائل فائرہونے کی بھارت سے وضاحت طلب ،فلپائنی وزارت دفاع

منیلا (نیوز ڈیسک) بھارتی براہموس میزائل کے خریدار فلپائن نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر غلطی سے میزائل فائر ہونے کے بعد بھارت سے وضاحت مانگ لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلپائن کے وزیر دفاع نے دارالحکومت منیلا میں بھارتی سفیر کو طلب کیا اور براہموس میزائل کی کارکردگی سے متعلق وضاحت مانگی۔رپورٹ کے مطابق بھارتی سفیر نے میزائل واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے پر رپورٹ فلپائن سے شیئر کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلپائن نے بھارت سے براہموس میزائل کی 375 ملین ڈالر کی تین بیٹریاں خریدنے کا معاہدہ کیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ نو مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا، بھارتی وزرات دفاع نے اعتراف کیا تھا کہ میزائل تکنیکی خرابی کے باعث غلطی سے فائر ہوا۔اس حوالے سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں گرنے والا میزائل براہموس میزائل تھا تاہم اس حوالے سے بھارت کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی، شاید یہی وجہ فلپائن کی پریشانی کی وجہ بھی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv