پاناما پیپرز سے متعلق جے آئی ٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے وزیراعظم کے اثاثہ جات کے گوشوارے مانگ لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو گزشتہ روز جے آئی ٹی کا خط موصول ہوا، جے آئی ٹی نےگوشواروں کی سربمہر تفصیل تین دنوں میں طلب کی ہے۔جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے2013 سے 2016تک کے گوشوارے مانگ لیے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے گوشواروں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سکریسی برانچ نے گوشوارں کی فائل تیار کرلی اورجے آئی ٹی کے طلب کردہ گوشواروں کی فائل چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادی گئی ہے۔
Comments