Social

شہبازشریف کو لندن بلانے کی ضرورت کیوں پیش آئی‘ اسحاق ڈار نے وجہ بتادی ۔ سابق وزیر خزانہ کی میڈیا سے گفتگو

لندن ( نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اسحاق ڈار نے وزیر اعظم شہبازشریف اور سینئر لیگی قیادت کو لندن بلانے کی وجہ بتادی ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ ڈالیں گے تو ہر چیز کی قیمت آسمان پر جائے گی، اس پر کل اتحادی قائدین سے مشاورت ہوئی تھی جب کہ مخلوط حکومت کی میٹنگ میں نواز شریف اور میں نے شرکت کی ‘ یہ ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں‘ اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تاثر دیا کہ سبسیڈیز فنڈڈ ہیں جو کہ نہیں تھیں ، یہ مجموعی طور پر 300 ارب کا مسئلہ ہے اس کے علاوہ پاکستانی عوام چند برس میں مہنگائی کا طوفان برداشت کرچکی ، اب مزید برداشت کے قابل نہیں ہے ، اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گے اور کوشش ہوگی کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

الیکشن سے متعلق سوال کا جوب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے مطابق اکتوبر سے پہلے الیکشن کرا ہی نہیں سکتے ، الیکشن کرانے کا دوسرا آپشن اگست 2023 ہے تاہم الیکشن کا فیصلہ اتحادی جماعتیں مل کر کریں گی ، پاکستان میں انارکی پھیلانے کی کوشش کرنا اچھی بات نہیں ہے ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں ، مسلم لیگ ن کے دیگر اہم رہنما بھی ان کے ہمراہ برطانیہ پہنچے ہیں جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال ، مریم اورنگزیب ، خواجہ سعد رفیق ، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل ہیں۔ قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن سینئر قیادت بشمول وزیراعظم کے لندن جانے سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے وضاحت جاری کی تھی ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف اور دیگر کو طلب نہیں کیا بلکہ وزیراعظم اور سینئر لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے مشاورت کیلئے درخواست کی تھی ، جس کی وجہ سے شہباز شریف اور دیگر افراد مسلم لیگ ن کے قائد کے ساتھ مشاورت کیلئے لندن آ رہے ہیں ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv