
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔بجلی 3 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ صارفین کو جون کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا۔فیول پرائس ایڈجسمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے نیچے آکر 4 ہزار 662 میگاواٹ رہ گیا ۔ ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 838 میگاواٹ ہے جب کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے ، جس کو پورا کرنے کے لیے پانی سے 4 ہزار 930 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 595 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 307 میگاواٹ ہے ، ونڈ پاور پلانٹس سے ایک ہزار 606 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار صفر ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں اور جوہری توانائی سے ایک ہزار 231 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ، اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔ دوسری طرف چیئرمین ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ 30 ہزار روپے تک بجلی کا بل دینے والا تاجر 3 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس دے گا ، 30 ہزارسے 50 ہزار روپے تک بجلی کا بل دینے والا 5 ہزار ٹیکس دے گا ، 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے بجلی کے بل والا 10 ہزار روپے ٹیکس دے گا ، کار ڈیلروں اور مہنگی گھڑیاں بیچنے والوں پر 50 ہزار روپے ماہانہ ٹیکس کی تجویز ہے۔
Comments