
لاہور/گوجرانوالہ/گجرات /سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2025ء) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے ،مختلف اضلاع میں 10 بدنام زمانہ آئس ڈیلرز مبینہ پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔گوجرانوالہ ڈویژن اور رحیم یار خان میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 10 بدنام زمانہ آئس ڈیلرز مبینہ پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 3 آئس ڈیلرز منڈی بہاوالدین، 2گجرات، ایک گوجرانوالہ، ایک حافظ آباد، ایک سیالکوٹ اور 2 رحیم یار خان میں میں مارے گئے ۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے گئے،چھاپوں کے دوران ملزمان اور ان کے ساتھیوں نے سخت مزاحمت کی اور ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کردی۔
مقابلوں کے دوران ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ترجمان کے مطابق خانیوال میں کارروائی کے دوران 33 منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے۔ سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں اور ملزموں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ سی سی ڈی کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں۔
ارد
Comments