Social

پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت ختم، عمران خان کا سخت ردِعمل آ گیا

لاہور ( نیوز ڈڈیسک ) سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پنجاب میں آئینی بحران پیدا ہونے پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کرائم منسٹر کا کرپٹ بیٹا پنجاب میں ایک ڈھونگ انتخاب کے ذریعےغیرقانونی طورپر اقتدار پر قابض ہوا ہے،تب سے پاکستان کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ مکمل سیاسی انتشار کی زد میں ہے۔
لوگ مشکلات کےشکار ہیں ،کسانوں کی فصلیں خطرے میں ہیں جبکہ حکومت کی بجائے ہرطرف مجرم مافیا دندناتا دکھائی دے رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کوئی گورننس نظر نہیں آرہا،صرف ایک مافیا فسادات کر رہا ہے،پولیس اور مقامی انتظامیہ مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے پرامن کارکنان، رہنماؤں اور ان کے اہلِ خانہ پر جبر و دہشت کے پہاڑ توڑے۔

اب وہ محسوس کر رہے ہیں کہ وہ عوام کی منتخب قیادت کے سامنے جوابدہ نہیں ،ہم اس انتشار اور مجرم راج کے تسلسل کی کسی طور اجازت نہیں دے سکتے۔

۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی آزادانہ حیثیت ختم کردی گئی ہے اور محکمہ قانون کو خصوصی اختیارات سونپ دیے گئے ہیں ، اس ضمن میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت اب اسمبلی سیکریٹریٹ کے سارے فیصلے محکمہ قانون کرے گا۔
بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت محمد خان بھٹی کو بھی سیکرٹری قانون کے تابع کردیا گیا ہے ، آرڈیننس کے تحت محکمہ قانون کے تمام معاملات سیکرٹری قانون احمد رضا سروردیکھیں گے اور اب جب بھی گورنر کی جانب سے اجلاس طلب کیا جائے گا تو محکمہ قانون اس کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv