Social

گورنرپنجاب نے آرڈیننس کے ذریعے سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات کو ختم کر دیا ہے،عطا تارڑ

لاہور( نیوز ڈیسک ) صوبائی وزیرعطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب نے آرڈیننس کے ذریعے سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات کو ختم کر دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی مشیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اب اجلاس بلانے اور ختم کرنے کا اعلان سیکریٹری قانون کریں گے،سیکریٹری اسمبلی کی بجائے سیکریٹری قانون اجلاس کو بلائیں اور ختم کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز تین آرڈیننس جاری ہوئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ نے گورنر کو ایڈوائس کی کہ بجٹ اجلاس کو ختم کیا جائے۔صوبائی وزیرعطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کو اسمبلی اجلاس کا گزٹ جاری ہوا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہاوس سے بے دخل کیا گیا تو میں احتراماً مگر احتجاجاً باہر چلا گیا تھا۔

دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس ایوان اقبال میں بلانا غیر قانونی اور مذاق ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو کئی مرتبہ کہا آئیں بجٹ پیش کریں لیکن یہ لوگ نہیں آئے اور اگر گورنر اجلاس برخاست کرتے ہیں تو سب سے پہلے سیکریٹری اسمبلی کو کہا جاتا ہے ، رولز کے تحت سیکرٹری اسمبلی گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں ، رولز کے تحت گورنر اجلاس بلاتے ہیں تو سیکریٹری اعلامیہ جاری کرتا ہے ، ایوان اقبال میں اجلاس بلانا غیرقانونی اور مذاق ہے ، اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے ، اس سے قبل وزیراعلیٰ کا انتخاب بھی غیرقانونی تھا اب ایوان اقبال میں اجلاس بھی غیرقانونی ہوگا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ خواتین ارکان کی جانب سے درخواست آئی ہے کہ عطا تارڑ کے نازیبا اشاروں سے متعلق تحریک پیش کی جائے گی ، عطا تارڑ نے جو حرکتیں اور نازیبا اشارے کیے اس پر بات ہوگی ، عوام کو بتائیں گے یہ ن لیگ ہے اور ان کے ارکان کی حرکتیں دیکھیں ۔ خیال رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پانچ دور ہونے کے باوجود ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا جس کے باعث پنجاب کا آئندہ مالی سال 2022-23کا بجٹ دوسرے روز بھی پیش نہ کیا جا سکا ، گورنر کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا 40 واں اجلاس برخاست کر کے 41 واں اجلاس بدھ کے روز سہ پہر تین بجے ایوان اقبال میں طلب کر لیا گیا جس میں آئندہ مالی سال کابجٹ پیش کیا جائے گا۔
بعدا زاں سپیکر چوہدری پرویز الٰہی بھی 8گھنٹے 45منٹ کی تاخیر سے اجلاس کی صدارت کرنے ایوان میں پہنچ گئے ،عطا اللہ تارڑ کی ایوان میں آمد پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے مخالفانہ نعرے بازی کی گئی جس سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتا رہا ، سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے گورنر کی جانب سے اجلاس برخاست کرنے کے اقدام کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اجلاس آج بدھ دوپہر ایک بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv