Social

آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا.شہبازشریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہونے والے معاہدے کی وجہ سے ایندھن کی قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا. مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے بخوبی واقف ہیں انہوں نے ایندھن کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا جس پر پی ٹی آئی حکومت نے دستخط کیے تھے.

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پی ٹی آئی اورآئی ایم ایف معاہدے کی خصوصیات پر عوام کو اعتماد میں لیں گے اور ہم ان معاشی مشکلات سے نکل آئیں گے انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں حیران ہوں کہ جن لوگوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک کا بدترین معاہدہ کیا اور واضح طور پر غلط معاشی فیصلے کیے ان کا ضمیر سچ کا سامنا کرسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ لوگ کیسے بے گناہ ہونے کا بہانہ کر سکتے ہیں جب کہ قوم ان کے کیے کی وجہ سے اس چیز سے گزر رہی ہے

انہوں نے عندیہ دیا کہ تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی دوسری جانب، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے حکومت کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسے ڈاکو رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہو کر ڈاکہ ڈالتے ہیں، اسی طرح امپورٹڈ حکومت رات کی تاریکی میں عوام کی جیب پر پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کا ڈاکا ڈالتی ہے.
واضح رہے کہ20 روز کے عرصے میں حکومت نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا تھا وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نیوز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ رات بارہ بجے سے پیٹرول کی قیمت 24 روپے 3 پیسے بڑھ کر 233 روپے 89 پیسے ہو جائے گی، ڈیزل کی قیمت کی 59 روپے 16 پیسے اضافے کے ساتھ 263 روپے 31 پیسے تک پہنچ جائے گی. اس اسے قبل حکومت نے 27 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کرنے کے بعد 2 جون کو دوبارہ 30 روپے کا اضافہ کر دیا تھا موجودہ حکومت 25 مئی سے اب تک پیٹرول تقریباً 84 روپے جبکہ ڈیزل 119 روپے فی لیٹر مہنگا کرچکی ہے.
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد موجودہ حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے، ایک طرف مخالف جماعت پاکستان تحریک انصاف حکومت پر مہنگائی کرنے اور بیرونی ملک سازش کا حصہ ہونے کے الزامات عائد کر رہی ہے تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر حکومتی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv