
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی گہرائی کم ہونے کے باعث شدت زیادہ محسوس کی گئی، تاہم ابھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں پشاور، صوابی، بونیر، سوات، مالاکنڈ اور لوئر دیر میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں بھی زلزلے کے دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان اور گہرائی 89 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کے باعث زلزلے کی شدت پہلے والے زلزلے کے جھٹکوں سے زیادہ محسوس کی گئی۔
اس سے قبل آج جمعہ کو سہ پہردو بج کر 22 منٹ 59 سیکنڈ پر اسلام آباد ، پشاور، ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، سوات، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند اورکوہاٹ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں کی بڑی تعداد گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئی۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں سطح زمین سے 218 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد فوری طورپر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Comments