Social

عمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ‏وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہعمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے تو فیٹف پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر تنقیدکی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا،عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار ہی نہ تھے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv