Social

حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ‘11گھروں کی قیمت13کروڑ64لاکھ ،ہیں‘الیکشن کمیشن

لاہور(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اراکین پنجاب اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں‘الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، انہوں نے 13 کروڑ 64 لاکھ کے 11 رہائشی گھر ظاہر کیے جب کہ حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمینوں کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ روپے ہے، ان کی پہلی اہلیہ 50 لاکھ روپے اور دوسری اہلیہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں، اس کے علاوہ حمزہ شہباز نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ہے.

الیکشن کمیشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جب کہ علیم خان ایک ارب 70 کروڑ سے زائد، سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ اور میاں محمود الرشید 18 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں. الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے، ان کی 6کروڑ 78 لاکھ کی غیر زرعی زمین ہے جبکہ پرویزالہٰی نے فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہرکی ہے ان کی اہلیہ 10 کروڑ کے اثاثوں کی مالک ہیں.
اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان ایک کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ثابت ہیں انہوں نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں. قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کی تھیں جن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے اثاثوں کی کل مالیت 10 کروڑ روپے ہے، ان کی لندن میں ایک کروڑ 37 لاکھ روپے مالیت کی پراپرٹی ہے دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے بینک اکاﺅنٹ میں 20 لاکھ روپے ہیں، انہوں نے سلیمان شہباز سے 6 کروڑ 39 لاکھ روپے قرض لے رکھا ہے جب کہ شہبازشریف کا لندن میں بینک اکاﺅ نٹ خالی ہے.
اسی طرح سابق صدر آصف زرداری 71کروڑ 42 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں ان کی پاکستان میں 20 پراپرٹیز ہیں جبکہ آصف زرداری کی 5 جائیدادیں وراثتی ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق آصف زرداری کے پاس ایک کروڑ 66 لاکھ روپے کا اسلحہ ہے اور ان کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں، وہ 6 گاڑیوں کے مالک ہیں. چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 60 کروڑ روپے ہے، وہ پاکستان میں 19 جائیدادوں کے مالک ہیں اور ان کے 7 بینک اکاﺅنٹس ہیں جب کہ ان کے پاس 6 کروڑ 68 لاکھ روپے کیش ہے الیکشن کمیشن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے پاس بیرون ملک 150 تولہ سونا اور 7 گھڑیاں ہیں، انہوں نے دبئی میں سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے، وہ دبئی میں2 جائیدادوں کے مالک ہیں الیکشن کمیشن کے مطابق دبئی میں بلاول بھٹو کو ایک بنگلہ تحفے میں ملا اور دوسرا وراثتی ہے.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv