Social

ریلوے اور بسوں میں سفر کیلئے بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

اسلام آباد ( نیو ڈیسک ) قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عوام سے دوران سفر ماسک پہننے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک کے بعض شہروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اندرون ملک پروازوں ، ریلوے اور بسوں میں دوران سفر عوام کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے ، موجودہ صورت حال کے تناظر میں تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران چہرے پر ماسک لگائیں۔


قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا کی شرح میں اضافے کے بعد فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کی گئی ہے ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو فیس ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جب کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں ماسک پہننالازمی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ’’این آئی ایچ‘‘ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، پیرکو این آئی ایچ کی جانب سے شیئر کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 382 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.85 فیصد رہی ہے ، اس دوران کورونا وائرس سے دو مریض جاں بحق ہوئے جب کہ 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv