Social

عدالت نے مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست منظور کر لی۔عدالت کا حکم

لاہور ( نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالت نے 2 صفحات پر مختصر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن 5مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرے۔الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی ترجیحی لسٹ کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل عملدرآمد کیلئے الیکشن کمیشن کو عدالتی حکم بجھوائیں۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں پانچ مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا اگر پی ٹی آئی کو پانچ مخصوص نشستیں مل گئی تو بھی پی ٹی آئی اقلیت میں ہی رہے گی اور حکومتی اتحاد کو تین وکٹوں کی برتری حاصل رہے گی۔

پی ٹی آئی کو پانچ مخصوص نشستیں مل بھی جائے تو اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 بنتی ہے جو حکومتی اتحاد کے 176 ووٹوں سے تین ووٹ کم ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کی تعداد 176 ہے،جبکہ تحریک انصاف اور حلیف جماعتوں کے ارکان کی تعداد 168 ہے،مسلم لیگ ن کے فیصل نیازی نے استعفی دے رکھا ہے لیکن انکا استعفی قبول نہیں کیاگیا۔ آزاد رکن اسمبلی اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ان معاملات سے لاتعلق ہیں،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے 25 ارکان نا اہل ہوچکے ہیں،جبکہ تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نہیں کیاگیا،یاد رہے کہ 20 انتخابی حلقوں میں 17 جولائی کو الیکشن ہوگا،پنجاب اسمبلی میں حکومت سازی کیلئے 186 ارکان کی ساد ہ اکثریت ہونا ضروری ہے،تاہم اس وقت پنجاب اسمبلی میں کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے،حمزہ شہباز کو 8 ارکان کی برتری حاصل ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv