Social

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 70 فیصد ٹرانسپورٹ کھڑی کرنے کا اعلان ،اونرز فیڈریشن

کراچی (نیوز ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 70 فیصد ٹرانسپورٹ کھڑی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 70 فیصد ٹرانسپورٹ کھڑی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن ایچ ایم جہانگیر کے مطابق مسافروں میں کرایہ دینے کی سکت نہیں کرایوں میں اضافہ نہیں کر سکتے، عوام کے مفاد اور عید قربان کی وجہ سے 30فیصد ٹرانسپورٹ مجبوراً چلا رہے ہیں، تاہم عید کے بعد ٹرانسپورٹ مکمل طور پر کھڑی کر دیں گے۔
حکومت ڈیزل کی قیمت میں اب تک تقریباً 133 روپے فی لیٹر اضافہ کر چکی ہے، ٹائروں، سپئرپارٹس دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اڈا پرچی، اولڈ پارٹس اور ٹائروں پرٹیکس، ٹول پلازوں کی فیس ختم کردے تو ہم کرایوں میں کمی کر دیں گے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جانے کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں واضح کمی ہوئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں مجموعی طور پر 11 فیصد کمی دیکھی گئی۔ پٹرول کی کھپت میں 2 فیصد، ڈیزل کی کھپت میں 16 فیصد اور مٹی کے تیل کی کھپت میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ شہباز شریف حکومت کی جانب سے ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے اوگرا کی سمری کے برعکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زائد اضافہ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی جس میں پٹرول 4 روپے 80 پیسے اور ڈیزل 8 روپے 60 پیسے، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل 13 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی۔
تاہم حکومت کی جانب سے فی لیٹر پٹرول کی قیمت 14 روپے 85 پیسے اضافے سے 248 روپے 74 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 18 روپے 83 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے 23 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 18 روپے 68 پیسے مہنگا کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے مقرر کر دی گئی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv