Social

وزیراعلی پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا اچھا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں‘پرویز الٰہی

لاہو ر(نیوز ڈیسک) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑا اچھا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز الٰہی نے کہاکہ سپریم کورٹ کا بڑا اچھا فیصلہ آیا ہے،جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا۔ حمزہ شہباز نے بھی کہا سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی، 22جولائی تک ہائوس مکمل ہوجائے گا پھر الیکشن ہو گا، 22جولائی کو اجلاس اسمبلی کی عمارت میں ہو گا اور کہیں نہیں ہوگا۔ جو ماحول آج عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہیے، یہی جمہوریت ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv