Social

چکوال:صحافی عمران ریاض کی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیشی،جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

چکوال ( نیوز ڈیسک ) صحافی عمران ریاض کخلاف مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےعمران ریاض کو جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی عمران ریاض کیخلاف مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی۔ کمرہ عدالت میں عمران ریاض کی ہوٹل میں کی گئی رجیم چینج سے متعلق تقریر بھی چلائی گئی۔
عمران ریاض نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا جا رہاہے۔پیٹرول مہنگا ہے،پولیس کی 10 گاڑیاں میرے ساتھ ٹریول کرتی ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل عمران خان کو درخواست ضمانت کے لیے اٹک کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ یاسر نواز کے روبرو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے سرکاری وکیل اور عمران ریاض خان کے وکیل کی جانب سے دئیے گئے دلائل کے بعد فیصہ محفوظ کیا گیا۔

عدالت نے عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سماعت کے دوران مجسٹریٹ نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا تھا کہ پیکا قانون کے تحت گرفتاری کے بعد آپ کیسے عمران ریاض خان کو میرے سامنے لائے؟ کس قانون کے تحت لائے ہیں؟۔کیا عمران ریاض خان کے کوئی بنیادی حقوق نہیں؟۔ عمران ریاض خان کے وکیل علی اشفاق نے دلائل دئیے کہ پیکا کی جس شق کے تحت گرفتار کیا گیا،وہ شق ہی کالعدم ہو چکی ہے۔
پولیس کے پاس گرفتاری کا اختیار کرنا تو دور کی بات، یہ تو ایف آئی آر ہی نہیں کر سکتے تھے۔سماعت کے دوران آئی او روسٹرم پر آئے تو انہوں نے کہا کہ میں نے سی ڈی سنی ہے، اس میں عمران ریاض خان نے فوج پر الزامات لگائے ہیں،مجسٹریٹ نے سوال کیا کہ الفاظ کیا تھے؟ مجسٹریٹ نے یہ بھی استفسا رکیا کہ آپ نے ایف آئی آر کرنے سے پہلے سی ڈی سنی؟


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv