Social

پی ڈی ایم جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ آزادانہ و منصفانہ انتخابات نہیں چاہتے ؛ عمران خان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعطم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں اور اسٹیبلشمنٹ آزادانہ و منصفانہ انتخابات نہیں چاہتے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹر بیان میں ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ ان دو مجرمانہ خاندانی مافیاز نے ای وی ایم مشینوں کی مخالفت کیوں کی جیسا کہ شرمناک طور پر متعصب اور کنٹرول شدہ الیکشن کمیشن نے کیا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے 163 میں سے 130 طریقے ختم ہو چکے ہوتے لیکن مجھے ڈر ہے کہ نہ تو پی ڈی ایم پارٹیاں، جنہوں نے برسوں سے دھاندلی کے فن میں کمال حاصل کیا ہے، اور نہ ہی ہماری اسٹیبلشمنٹ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔

گزشتہ روز شیخوپورہ میں جلہ عام ے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے حمزہ شہباز کیساتھ مل کر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے، لوٹوں کے ہوتے ہوئے ملک کا کوئی مستقبل نہیں،ہم سب کو مل کر میر جعفر اور میر صادق کا مقابلہ کرنا ہے، یہ پیسوں کے پجاری ہیں، ہمارا مقابلہ محض اب ان چوروں سے نہیں بلکہ انتظامیہ اور الیکشن کمیشن سے بھی ہے، الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر انہیں جتوانے کی کوشش کررہا ہے، ان چوروں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ای وی ایم مشین بھی نہیں آنے دی، سندھ کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، 15 فیصد لوگ پولیس کے ڈر سے الیکشن میں کھڑے ہی نہیں ہوئے، ای وی ایم مشین بھارت میں بھی استعمال ہوتی ہے،اگر یہاں بھی اس کا استعمال ہو تو دھاندلی ختم ہوجائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv