
لاہور(نیوز ڈیسک) سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 6 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق لاہور ، راولپنڈی اور گجراانوالہ سے چھ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور ، پنڈی، گجرانوالہ تینوں شہروں سے دو دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا،سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور آئی ای ڈی بم ڈیوائس برآمد کی گئی ہیں۔
قبل ازیں کاونٹر ٹیررازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور اور مر دان ریجن پولیس نے مشتر کہ کا روا ئی کر تے ہوئے قتل اور دہشت گر دی کے وار داتو ں میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ، کا نٹر ٹرازم ڈیپا رٹمنٹ پشاور پولیس کے تر جما ن کے مطا بق سی ٹی ڈی پولیس کو اطلاع ملی کہ قتل و اقدام قتل سمیت دہشت گر دی کی وارداتو ں میں ملوث ملزم مر دان اڈے پر موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی پولیس پشاور اور مر دا ن ریجن پولیس نے مشتر کہ کا روا ئی کر تے ہوئے ملزم گل رازق ولد رسول خان سکنہ سر کئی ضلع چارسدہ کو گرفتار کرلیا ، سی ٹی ڈی پولیس کے مطا بق صوبائی حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت30لاکھ رو پے رکھی تھی ،ملزم سے تحقیقا ت جا ری ہیں ۔
اس سے قبل سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے پاک افغان بارڈر پردہشتگردوں کیخلاف مشترکہ کاروائی کی ہے،کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے بارڈر پار کرکے چھاپہ مار ٹیم پر اچانک فائرنگ کی،جوابی فائرنگ میں03 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے پاک افغان بارڈر پر مشترکہ کاروائی کی ہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی بارڈر پار کرنے کی مصدقہ اطلاع پردہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کیا،آٴْیریشن کے دوران دہشتگردوں نے پاک افغان بارڈر پار کرکے چھاپہ مار ٹیم پر اچانک فائرنگ کی،جوابی فائرنگ میں 03 دہشتگرد ہلاک اور باقی بارڈر کراس کرکے واپس افغانستان بھاگ نکلتے ہوئے فرارہوئے
Comments