Social

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی کرنے پرغور.حکومتی ذرائع

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے کئی دنوں کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 20 روپے تک کمی کا امکان ہے تاہم 50روپے فی لیٹرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی‘20فیصد تک جی ایس ٹی ‘16اعشاریہ4فیصد تک فیڈرل ڈیوٹی اورامپورٹ ڈیوٹی سمیت دیگر ٹیکس برقراررکھے جائیں گے.
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 8 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے تک کمی کا امکان ہے مٹی کا تیل 21 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے.

پیٹرولیم مصنوعات پر موجود پیٹرولیم لیوی برقرار رکھے جانے کا امکان ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے سمری طلب کی تھی.

اتحادی حکومت اب تک 66 سے 95 فیصد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا چکی ہے جن کی بنیادی وجہ لیوی اور وفاقی ٹیکسوں میں بے پناہ اضافہ ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا رجحان جولائی کے آغازسے دیکھا جارہا ہے مگر حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کی پابندیوں کی وجہ سے صرف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ہی ریٹ کم کرئے گی .
معاشی امورکے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ٹیکسوں کو نصف کردے تو تیل کی قیمتوں میں 50روپے سے زیادہ کی کمی کی جاسکتی ہے مگر اس کے لیے حکومت کو آئی ایم ایف سے اجازت درکار ہوگی جس کا ملنا موجودہ حالات میں ممکن نظرنہیں آتاحالانکہ حکومت وفاق اور صوبوں میں حکومتی اخراجات کم کرکے اس کمی کو پورا کرسکتی ہے مگر اتحادی حکومت کی جانب سے ابھی تک حکومتی اخراجات میں کمی کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آیا بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے نام پر اتحادی جماعتوں کے علاوہ مسلم لیگ نون کو اپنے اراکین اسمبلی کو بھی زیادہ فنڈزدینے پڑرہے ہیں خصوصا پچھلے ایک ماہ کے دوران پنجاب کے25صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے حکومت نے ان حلقوں کے اراکین قومی اسمبلی یا ٹکٹ ہولڈرزکے ذریعے ترقیاتی فنڈزکا بے دریغ استعمال کیا ہے اسی طرح پنجاب حکومت نے بھی ان 25نشستوں کے لیے خزانے کے منہ کھول رکھے ہیں.
واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 99 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 132 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 111 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا جا چکا اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv