Social

عمران خان کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہونے کا ثبوت ہے.شہبازشریف

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہونے کا ثبوت ہے ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ان کی براہِ راست سر پرستی میں قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم چلائی، جس سے پاکستان کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچا اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کر رہا ہے.



ادھر اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کو خریدنے پر یقین رکھتے ہیں اور مبینہ لیک آڈیو، نیب نیازی گٹھ جوڑ سے مخالفین کو نشانہ بنایا گیا. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی اور مبینہ آڈیو آنے کے بعد عوام ان کی اصلیت جان چکی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کو شفاف الیکشن لڑنا ہی نہیں آتا.


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv