Social

پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں پر بھی کرایوں میں کمی کردی۔ ترجمان پی آئی اے

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں پر بھی کرایوں میں کمی کردی، کینیڈا کی پروازوں کے کرایوں میں 8 فیصد، گلف15 فیصد اور سعودی عرب کیلئے کرایوں میں10 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے بین الاقوامی پروازوں پر بھی کرایوں میں کمی کردی ہے۔
اندرون ملک کرایوں میں نمایاں کمی کے بعد بین الاقوامی روٹس پر بھی کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں پر کرایوں میں 8 فیصد کمی کردی ہے۔ گلف اور متحدہ امارات کے روٹس پرکرایوں میں 15 فیصد اور سعودی عرب کے روٹ پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس سے قبل 16 جولائی کو قومی ائیر لائن نے اندرون ملک پروازوں کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پی آئی اے کی اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد رعایت دی جا رہی ہے جس پر 17 جولائی سے اطلاق ہو گا۔فی الحال یہ رعایت اگلے 30 روز کے لیے ہے۔وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیر اعظم پاکستان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ریلویز اور قومی ائیر لائن پی آئی اے نے یہ فائدہ مسافروں تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv