Social

لاہور میں 7 گھنٹے سے مسلسل بارش، 20 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ایم ڈی واسا

لاہور( نیوز ڈیسک) لاہور میں بارش نے 20 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔لاہور میں 7 گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس سے بیس سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ایم ڈی واسا نے بتایا کہ شہر میں اب تک 234 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔ایم ڈی واسا محمد غفران کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ بارش کے باوجود بیشتر علاقے کلئیر کر دئیے ہیں۔واسا ایم ڈی نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن فعال ہیں، جنریٹر بھی استعمال کر رہے ہیں۔
تاج پورہ میں سب سے زیادہ 234 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔جب کہ لکشمی چوک، کوپر روڈ، دو موریہ ، ایک موریہ ، فردوش مارکیٹ ، جی پی او کلئیر کر دیے ہیں۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ نابھہ روڈ، بھاٹی گیٹ، جناح اسپتال، ٹکا چوک بھی کلئیر کر دیا گیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق لاہور کی بارش کے بعد لیسکو ریجن کے 50 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے۔

فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہے جو28 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،تیز بارش اور فلش فلڈنگ ندی نالوں میں طغیانی کا سبب ببن سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv