Social

ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی

لاہور( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا معاملہ، ہوٹل میں ٹھہرے پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے کمرے میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تخت کا فیصلہ کل ہو گا۔22 جولائی کو ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی کا گلبرگ میں واقعہ ایک ہوٹل میں آمد کا سلسلہ جاری رہا۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی دوپہر ایک بجے تک تقریباً پی ٹی آئی کے 70 اراکین پنجاب اسمبلی مذکورہ ہوٹل پہنچ چکے تھے۔ ان اراکین اسمبلی کو ہوٹل میں ٹھہرانے کا مقصد ان کی حاضری کو یقینی بنانا ہے اور ان اراکین اسمبلی کے حکومت اراکان سے ملاقاتوں سے دور رکھنا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ہونے والے الیکشن میں ایک قافلے کی شکل میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی روانہ ہونگے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے پارٹی اجلاسوں سمیت دیگر اجلاس ہوٹل میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اسی دوران ایک ناخوشگوار واقعہ بھی پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل میں ٹھہرے رکن اسمبلی ندیم عباس بارا کے کمرے میں آگ لگ گئی۔ آگ ڈرائی مشین جلنے کی وجہ سے لگی،خوش قسمتی سے اس دوران کوئی نقصان نہیں ہوا۔دوسری جانب حکمران اتحاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخا ب کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، ماضی کی طرح مسلم لیگ (ن) ، پیپلزپارٹی، راہ حق پارٹی اور آزاد اراکین 22 جولائی تک نجی ہوٹل میں قیام کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے انتخاب کے دن ہوٹل میں قیام کریں گے اور 22جولائی کو حمزہ شہبازشریف کی قیادت میں ہوٹل پہنچیں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی آمد کے بعد لیگی اراکین ٹولیوں کی صورت میں ایوان میں داخل ہوں گے، لیگی اراکین اسمبلی ڈپٹی سپیکر تحفظ فراہم کریں گے


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv