
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کابینہ میں مزیددو وزراء کو شامل کر لیاگیا ، کابینہ اراکین کی تعداد39ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ میں مزید دو وزراء کو شامل کر لیا گیا ہے ، عمران خالد بٹ اور ظہیر اقبال چنڑ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزراء سے حلف لیا ۔ پنجاب کابینہ کی مجموعی تعداد39ہو گئی ہے ۔علاوہ ازیں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن نے پہلے مرحلے میں حلف اٹھانے والے 37وزراء میں سے 34وزراء کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
Comments