
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکردوست مزاری کی رولنگ کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کامیاب وزیراعلی گورنر پنجاب آج رات ساڑھے گیارہ بجے چوہدری پرویزالہی سے حلف لیں اگر وہ حلف نہیں لیتے تو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پرویزالہی سے پنجاب کی وزارت اعلی کا حلف لیں گے حلف کے عمل کو آج ہی رات ساڑھے گیارہ بجے مکمل کیا جائے.
سپریم کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کی وزارت اعلی کا نوٹیفکیشن جاری کریں فیصلے میں حمزہ شہبازکے حلف اور ان کی جانب سے کیئے جانے والے تمام فیصلوں اور تقرریوں کو بھی کالعدم قراردیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کی کوئی قانونی وآئینی حیثیت نہیں ہے. فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ق)کے 10ووٹ شمار تصور ہونگے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے فیصلے میں تاخیرپر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ معاملات کافی پچیدہ تھے تمام نکات پر غور کرنا تھا.
قبل ازیں سپریم کورٹ نے اہم ترین کیس پر فریقین دلائل کے بعد سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیاتھا سماعت کے دوران دوبار وقفہ لیا گیا عدالت نے پونے چھ بجے شام فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تاہم ساڑھے چھ بجے کے قریب عدالتی عملے نے آگاہ کیا کہ فیصلہ ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا لیکن فیصلہ شام 8بجکر منٹ 50منٹ پر جج صاحبان کمرہ عدالت میں پہنچے سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ون میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قراردیدی ہے . سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کی اب تک کی جانے والی تمام تقرریاں بھی کالعدم قرار دے دی ہیں اور کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فوری فیصلے کی کاپی پہنچائیں اور عدالتی کے فیصلے پرعملدرآمد کے لیے اسے تمام متعلقہ اداروں کو فوری ارسال کیا جائے.
Comments