
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) حکومت 2 ارب ڈالر کے عوض پاور پلانٹس فروخت کرنے کی تیاری کررہی ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی آر ایل این جی پاور پلانٹ فروخت کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ دونوں پاور پلانٹس ایک خلیجی ملک کو دئیے جائیں گے۔او جی ڈی سی ایل سمیت 3 آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شئیر فروخت کر نے کی بھی تیاری کی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد آرڈیننس لایا جا سکتا ہے۔آرڈیننسز سے پیرا رولز ، ایس ای سی پی،اسٹاک مارکیٹ نجکاری رولز سے مستشنیٰ ہو سکتا ہے۔آرڈیننس سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ ڈیل میں کمپنیز ایکٹ کے رولز سے استشنیٰ ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کی جانب سے متعدد اداروں کی نجکاری کرنے کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ، جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی اثاثوں کی فروخت کے معاملے پر امپورٹڈ حکومت پر کیسے اعتماد کیا جا سکتا ہے؟ قومی اثاثوں کی فروخت پر طریقہ کار، قانونی جانچ پڑتال کیسے نظر انداز ہو سکتی ہے؟۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی قیادت کرائم منسٹر کر رہے ہیں، شریف خاندان کے ساتھ زرداری کی کرپشن پر بھی کتابیں لکھی گئی ہیں، چوروں کو قومی اثاثوں کو فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، قوم ان پر اپنے قومی اثاثے سپرد کرنے پر کبھی اعتماد نہیں کرے گی، یہ لوگ پچھلے 30 سالوں سے پاکستان کو لوٹ رہے ہیں اور اب موجودہ معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔جب کہ قومی اثاثوں کی فروخت کو شوکت ترین نے پاگل پن قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کابینہ نے قومی اثاثے فروخت کرنے کیلئے آرڈیننس سے منظوری دیدی ہے
Comments