
اولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی، دفاعی تعاون، سی پیک پرترقیاتی کاموں سے متعلق بات چیت ہوئی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کا منتظر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سی پیک پر ترقیاتی کاموں اور علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اپنی تزویراتی شراکت داری کو بڑھانے کا منتظر ہے۔
Comments