Social

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کاشہداء کی فیملیز کیلئے پنشن میں چار گنااضافے اور بچوں کواچھے سکولوں میں مفت تعلیم دینے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پولیس لائن میں پولیس شہداء کی فیملیز اوربچوں سے ملاقات کی اور یوم شہدائے پولیس پر شہداء کی فیملیز سے یکجہتی کااظہار کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس شہداء کے بچوں کے ساتھ محبت کا اظہار کیااوران کے سرپر دست شفقت رکھا۔پولیس شہداء کی فیملیزاوربچوں نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ سیلفیاں لیں۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بچوںکو اپنے پاس بلا کران کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس شہداء کی فیملیز اوربچوں کولنچ پر مدعوکیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں18سال قبل پولیس لائن آیا تھا اورآج دوسری بار پولیس لائن آیا ہوں ۔

میں نے اس وقت پولیس کی ویلفیئر کے لئے جو اعلانات کیے تھے ،شہباز شریف نے ان پر کوئی عمل نہیں کیا۔

شہداء کی فیملیز کو جس کرب سے گزرنا پڑتا ہے اس کا اندازہ وہی کرسکتی ہیں۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف نے صرف دکھاوے کا کام کیا اورٹوپی ڈرامہ کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہداء کی فیملیزکیلئے پنشن میں چار گنا اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی فیملیز کے بچوں کواچھے سکولوں میں مفت تعلیم دلائی جائے گی۔
کانسٹیبل سے آئی جی تک ساری پولیس کو رسک الاؤنس دیں گے۔لیڈیز پولیس کے لئے علیحدہ پیکیج بنایا جائے گا۔جو اعلانات کیے ہیں ان پر عملدر آمد کیلئے اگلے ہفتے فالو اپ میٹنگ کال کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عید کے تہواروں پر شہداء کے خاندانوں اوربچوں پر گزرتی ہے اس کا اندازہ نہیں کیاجاسکتا۔شہداء کی فیملیز اوربچوںکوعید پر خصوصی کیش پیکیج دیا جائے گا۔
شہداء کی فیملیز اوربچوں کی تکالیف کو دل سے محسوس کرتا ہوں ۔پولیس کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوںنے کہا کہ پولیس کا فرض ہے کہ وہ اپنے ادارے کی عزت میں مزید اضافہ کرے۔انسپکٹرجنرل پولیس اورشہداء کی فیملیز کے بچوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب کے دوران لسبیلہ میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہونے والے کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ،دیگر افسران اورپولیس شہداء کیلئے دعا کی گئی۔
قبل ازیںوزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس لائن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی فیملیز کیلئے پنشن کو چار گناکیا جائے گا ۔شہداء کی فیملی کے بچوں کو ایچی سن کالج اورگرائمر سکول جیسے اچھے اداروں میں مفت تعلیم دلائیں گے۔شہداء کے بچوں کے لئے مفت تعلیم،مفت یونیفارم یقینی بنانے کیلئے قانون ساز ی کی جائے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پولیس کے لئے رسک الاؤنس بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل سے لیکر آئی جی تک تمام پولیس کوبقایا جات بھی ملیں گے۔
یہ الاؤنس اس وقت سے بحال کریں گے جب میں نے اس کا اعلان کیا تھا۔ٹریفک وارڈنز کے ساتھ زیادتیاں ہوئی اورانہیں ایک وردی دی گئی۔میں ٹریفک وارڈنز کو 7وردیاں دوںگااوران کا الاؤنس بھی بحال کیا جائے گا۔ ٹریفک پولیس کا کام صرف چالان کرنا نہیںبلکہ ٹریفک کا نظم و ضبط بہتر کرنا ہے ۔پنجاب بھر میں 150پٹرولنگ پولیس پوسٹوں کو بحال کیا جارہاہے اورپٹرولنگ پولیس کیلئے نئی ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے گی۔
پولیس کے ہسپتالوں کوبہتر بنائیں گے اورادویات بھی فری دیں گے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ریٹائرڈ آئی جیز بیٹھا کرپولیس ریفارم نہیں ہوتیں، یہ ٹوپی ڈرامہ ہوتا ہے ۔پولیس میں اصلاحات کررہے ہیں،عوام جلد نتائج دیکھیں گے۔پولیس کی وردی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔آئی جی کو ہنگامی بنیاد پر کام کرنے کا کہہ دیا ہے ،رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔
شہباز شریف اوراس کا بیٹا ٹوپی ڈرامے کرتے ہیں ۔ایک بہانے سے لندن چلا گیا ،اب ضمانت دینے والے یہیں رہیںگے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جس فیملی کا کوئی فرد شہید ہوجائے اس فیملی پر گزرنے والے حالات کو میں خوب جانتا ہوں ۔پولیس کے شہدا جانوں کا نذرانہ لیکر عوام کا تحفظ یقینی بناتے ہیں ۔شہداء کی فیملی کی کفالت کی ذمہ د اری کو پورا کریںگے۔
شہبازشریف نے پٹرولنگ پوسٹ کے سٹاف کو ادھر ادھر بھیج کر ظلم کیا ۔ایف آئی آر کے نظام میںبہتری کیلئے قانون سازی کررہے ہیں،جھوٹی ایف آئی آر پر سزا ہوگی۔ڈویژن پر قائم مانیٹرنگ سیکشن میں ایف آئی آر کی کاپی سے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیںگے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ خواتین زیادتی کیسز میں جلد ٹرائل یقینی بنایاجائے گا۔
عوام کو انصاف کیلئے کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی،تھانے میں انصاف یقینی بنائیںگے۔ پنچایت سسٹم دوبارہ فعال کیا جارہا ہے ۔پنچایت نظام سے کئی ایشونچلی سطح پر حل ہوںگے۔ہمارے ہر کام کا محور عام اورغریب آدمی ہوگا۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔
پنجاب پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ویلفیئر کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا تی رہے گی اور شہدائے پولیس کے خاندانوں کے ساتھ ہر موقع پر کھڑے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ شہید ہونے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں گولڈمیڈل جیتنے پر پاکستانی ویٹ لفٹر محمد نوح دستگیربٹ کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ محمد نوح دستگیر بٹ نے کامن ویلتھ گیم میں سونے کا میڈل جیت کر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اور قوم کو ملک کا نام روشن کرنے والے محمد نوح دستگیر بٹ کی کارکردگی پر فخر ہے۔ محمد نوح دستگیر بٹ نے اپنی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ محمد نوح دستگیر بٹ کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv