
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعرات کی رات کو دھماکہ ہوا۔
صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، جبکہ ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دستی بم حملے کے بعد سیکورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
Comments