Social

فارن فنڈنگ نے عمران خان سیاست کاپردہ چاک کردیا‘احسن اقبال

نارووال (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سانحہ لسبیلہ پر پوری قوم افسردہ ہے،اس سانحہ پر مذموم سیاست کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔عمران خان 20 سال سے بیرونی فنڈنگ سے انتشار کی سیاست کررہے تھے، دھرنوں کے ذریعے سی پیک،سرمایہ کاری کو روکنے کی کوشش کی جاتی رہی ، فارن فنڈنگ کیس فیصلے نے عمران خان کی سیاست کا پردہ چاک کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکر گڑھ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے نائیک مدثر فیاض کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔احسن اقبال نے دیگر کے ہمراہ شہید کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو مشکل وقت سے نکال کردوبارہ ترقی کے راستے پرلائیں گے، معاشی اعشاریے بہتر ہیں،اگلے چندماہ میں مزیدبہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے کہا جارہا تھا ملک سری لنکا کی طرح دیوالیہ ہوجائے گا مگر آج کوئی نہیں کہہ رہا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے جو فروری میں مکمل ہوگی،4ماہ میں حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں، حکومت کی پہلی ترجیح ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے اگر فوری الیکشن میں گئے تو اگلے 4 ماہ ملک میں بے یقینی آجائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv