Social

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز ، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی

لاہور (نیوز ڈیسک) میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں اضافے کی تجویز۔اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کیا جائے، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجا ب کو ارسال کردی ۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کے کرایون میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلیٰ پنجا ب کو ارسال کردی ہے۔
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ میٹرو بس کا چار کلو میٹر کا کرایہ 20 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بھی علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک 60 روپے کرنے کی تجویز پیش ہوئی ہے۔اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پیش کردہ تجویز کے تحت اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 20 سے 25 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ اورنج لائن ٹرین کا مکمل روٹ کا کرایہ 40 روپے ہے۔ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ کرائے میں اضافے کی حتمی منظوری کابینہ اجلاس میں دی جائے گی، اورنج لائن کے اخراجات بڑھنے پر کرائے میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv