Social

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک رابطے میں دونوں جانب سے صحت عامہ بالخصوص پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کیلئے قومی پولیو مہم پاک فوج کی مدد کے عمل کو سرایا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv