Social

عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو کالز کر رہے ہیں، تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، طلال چودھری، لیگی رہنما

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان چھپ چھپ کر امریکی سفیر کو ویڈیو کالز کر رہے ہیں، امریکہ سے تعلقات کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلا ن نے افواج کے خلاف مہم چلائی، چیف آف اسٹاف نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا ،اب چیف آف اسٹاف کو روٹی دینے والا کوئی نہیں ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو اداروں سے نہیں اقتدار سے پیار ہے، تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ لی۔سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چودھری نے چیئرمین پی ٹی آئی کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب! تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے، کارگل کے شہیدوں کو ہم نے اپنے سروں پر بٹھایا، انہوں نے ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف مہم چلائی۔

(ن )لیگ کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا کہ بار بار نواز شریف کا نام لے کر اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں، خیرات کے پیسے سے اپنا کچن چلاتے تھے، اپنے آپ کو نواز شریف سے ملا کر بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔طلال چودھری نے کہا کہ شہباز گل نے صرف دو تین دن کے لیے جیل کی یاترا کی ہے، آپ کے جرائم سے پردہ اٹھایا جائے گا


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv