Social

وزیر اعظم کا پٹرول 18 روپے، ڈیزل 40 روپے سستا کرنے کا اعلان: شہباز شریف کا قوم سے خطاب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کا پٹرول 18 روپے، ڈیزل 40 روپے سستا کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی میڈیا پر نشر کیے گئے قوم سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے طویل مدتی گیس پر معاہدہ نہ کرکے بدترین غفلت برتی گئی، جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے، میں نے وعدہ کیا تھا کہ غلط بیانی نہیں کروں گا، اور ہم نے دل پر پتھر رکھ کر عالمی منڈی میں بڑھتی تیل کی قیمتوں کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کا عام آدمی پر بوجھ پڑا، ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں تھا، اگر راستہ ہوتا تو عوام کیلئے مشکلات کبھی پیدا نہ ہونے دیتے، لہذا ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑے، مگر آج اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت تیزی سے گر رہی ہیں،اور آج ہمیں تیل کی قیمت مین کمی کرنے کا موقع ملا ہے، ہمیں اس کمی کا ایک ایک پیسا آپ تک پہنچانے کی سعادت ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شبانہ روز کاوشوں کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوچکا ہے، جس کا سہرہ ہمارے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، جنہوں نے پوری کوشش کے بعد معاہدہ کرنے میں کامیابی حاصل کی، لیکن یہ بات ذہن میں رہنی چاہیے کہ دنیا میں ایسی اقوام بھی ہیں جنہوں نے 25، 30سال پہلے آئی ایم ایف سے آخری معاہدہ کیا اور نئی راہیں تلاش کیں، پھر وہ اٹھ کھڑی ہوئیں، دن رات ایک کیا، خون پسینہ بہایا اور قوم کو پاؤں پر کھڑا کردیا۔
آج میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ آخری معاہدہ ہو، ہم اس معاہدے کو پورا کریں پھر پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کریں، خودانحصاری واحد راستہ ہے جو اقوام کو عزت دیتا ہے، اس راستے کیلئے کانٹوں بھرے راستے سے گزرنا پڑتا ہے، اللہ کا حکم ہے محنت کرو، میں محنت کورائیگاں نہیں جانے دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرا کامل یقین ہے، اتحادی حکومت ، قائد نوازشریف، اتحادی قائدین کی یکسوئی ، خلوص دل کے نتیجے میں پاکستان ضرور اپنی منزل پر رواں دواں ہوگا، مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے ، لیکن کس طرح؟ اسی طرح جس ان قوموں نے اپنا راستہ بنایا جنہوں نے ہمت نہیں ہاری، نیلم جہلم کو 20سال لگ گئے، ایک ارب ڈالر کے بدلے5 ارب ڈالر لگ گئے، پھر مکمل ہوا، حویلی منصوبے کو دوسال پہلے مکمل ہونا چاہیے تھا مگر ابھی تک مکمل نہیں ہوا، وقت کی بربادی سے قومی معیشت کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ سکا۔
دو مثالیں سامنے رکھی ہیں، ہمیں محنت کا راستہ اپنانا ہوگا۔ یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی حکومت مل کر پاکستان کو منزل کی طرف تیزی کے ساتھ رواں دواں ہے، اچھا وقت جلد آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج رات 12بجے کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 40روپے 54 پیسے اور پیٹرول 18روپے 50 پیسے کی کمی کی جارہی ہے، اللہ نے جو ہمیں موقع دیا ہے، آئندہ بھی عالمی منڈی میں تیل اور اجناس کی قیمتوں میں کمی ہوتی رہے تو ہم قوم کو ریلیف دیتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ مہینوں ہمیں زراعت کے شعبے میں بڑی تبدیلی لانی ہے، اس میں محنت اور اچھی پالیسی سے زرعی پیداوار6 ماہ میں بڑھ سکتی ہے، ٹاسک فورس کو ذمہ داری دی ہے ، اسی طرح آئی ٹی کے شعبے میں بے پناہ پوٹینشنل ہے، نوجوان نسل کو اس سے آراستہ کریں گے، ایک سال میں بہتری لے کر آئیں گے۔ تیسری ہماری پالیسی ایکسپورٹ بیسڈ انڈسٹری میں ترقی کرنی ہے، ان تینوں اہداف میں رات دن ایک کردیں گے۔ ان شعبوں میں انقلابی بہتری لائیں گے، یہ مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv