Social

این اے108فیصل آباد سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد۔ ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر نے این اے108فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے،واجبات کے گوشوارے غیرتسلی بخش ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گیے، کاغذات کی منظوری سے متعلق 20 اگست تک اپیل کی جاسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن نے این اے108فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے ہیں۔
جبکہ پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب اور ن لیگی رہنماء عابد شیر علی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کاغذات دستخط تصدیق معاملے کی وجہ سے مسترد نہیں ہوئے، واجبات کے گوشوارے غیرتسلی بخش ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گیے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ 9 حلقوں سے ایک ہی طرح کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گے اور عمران خان کے 8 حلقوں سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، لیکن فیصل آباد ریٹرننگ افسر ملازم الیکشن کمیشن نے بلاجواز کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے ہے۔ اس کو فوری چیلینج کرے گے۔ انشاللہ عمران خان کاغذات بحال ہونگے این اے 108 سے الیکشن لڑے گے۔ پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ عرفان کوثر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر جو کہ این اے 108 کے ضمنی الیکشن کا ریٹرننگ آفیسر ہے گزشتہ روز سے دباؤ کے باعث اپنا ذہن دے چکا تھا آج دوپہر اڑھائی بجے جب کاغذات کی سکروٹنی جاری تھی تو کہنے لگا آپ ہائیکورٹ چلے جانا جبکہ سکروٹنی مکمل نہیں ہوئی تھی اور 4 بجے تک سکروٹنی مکمل کرنے کا وقت تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv