Social

ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا مختصر فیصلہ


اسلام آباد(نیوزس ڈیسک) ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ دیا ہے۔ تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کارروائی پر حکم امتناع نہ مل سکا۔۔تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا۔
پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کارروائی پر حکم امتناع نہ مل سکا۔پی ٹی آئی اپیل قابل سماعت ہے یا نہیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 5 مزید رہنماؤں کو طلب کرلیا۔

کراچی سے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ان رہنمائوں کو الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے بینک اکاؤنٹس آپریٹ کرنے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے، ان میں فردوس شمیم نقوی اور سابق ایم پی اے ثمرعلی خان شامل ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ان دونوں رہنماؤں کو 19 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی خواتین ونگ کی سابق رہنما اور فنانس سیکریٹری فرح ناز، رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون، خواتین ونگ کا اکاؤنٹ آپریٹ کرنے والی روشنا فہد کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے الیکشن کمیشن سے چھپائے گئے 16 بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ اکاؤنٹس 2009 سے 2013 تک آپریٹ کیے گئے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل اور سیما ضیا کو بھی طلب کیاجا چکا ہے۔ تاہم عمران اسماعیل اور سیما ضیا ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv