Social

شہباز گل کی بگڑتی طبعیت، عمران خان نے بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا، قانونی ٹیم بھی طلب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شہباز گل کے معاملے پر پارٹی اجلاس طلب کر لیا۔پارٹی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کچھ دیر بعد بنی گالا میں شروع ہو گا جس میں شہباز گل کی ضمانت سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔عمران خان نے اجلاس میں پارٹی کی قانونی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں شہباز گل کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی۔
آج شہباز گل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اسلام آباد پولیس سخت سیکیورٹی میں شہباز گل کو عدالت لائی۔شہباز گل وہیل چئیر پر موجود تھے اور ان کا ماسک ہٹا ہوا تھا۔شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت لے جاتے ہوئے اپنا ماسک مانگتے رہے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا ماسک مجھے دے دیں خدا کا واسطہ ہے۔

شہباز گل کے بار بار مانگنے پر ان کے لیے آکسیجن سلینڈر بھی عدالت میں پہنچایا گیا۔

عدالت پیشی کے وقت بھی شہباز گل کی حالت خراب لگ رہی تھی اور انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ گذشتہ رات شہباز گل کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تمام طبی رپورٹس موصول ہونے کے بعد 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی متفقہ منظوری دی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شہبازگل کو ننگا کرکے مارا اور ذہنی ٹارچر کرکے بریک کردیا گیا، پھر کہا گیا کہ تم کہو عمران خان نے یہ جملہ کہنے کو بولا تھا، صرف چوروں کو تسلیم کروانے کیلئے سب کیا جارہا، شہبازگل سے ایک جملہ نکل گیا جو اس کو نہیں کہنا چاہیے تھا۔
اب کوشش ہورہی ہے کہ ہم بھیڑ بکریوں کی طرح اس سیٹ اپ کو قبول کرلیں، سوشل میڈیا کے بچوں کو اٹھایا جارہا ہے، فوج کے خلاف ٹویٹ پر لوگوں کو اٹھا لیتے ہیں پھر کہتے کہو یہ ٹویٹ کرنے کا عمران خان نے کہا تھا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv