Social

سکیورٹی فوسز کا شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں آپریشن،آئی ایس پی آر


راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سکیورٹی فوسز نے شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حافظ گل بہادر گروپ کا دہشت گرد کمانڈر خبیب عرف بلال سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشت گرد آئی ای ڈیز بنانے اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشت گرد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سکیورٹی فورسزکے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے عام علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی ۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ماراگیا۔

ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ مارا گیا دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا۔ وہ ضلع شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
ادھر بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا،سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔ فرار ہوتے دہشت گردوں کا قریبی پہاڑوں میں تعاقب کیا گیا،فرار ہوتے ہوئے دہشت گردوں کے گرد گھیرا ڈالنے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جھڑپ میں دو جوان نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ہوگئے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv