
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) عمران خان نے ڈرون حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے، آج میں نے پریس کانفرنس کی، میرا جملہ تھا کہ عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پرالزامات عائد کیے، ایسے الزامات کسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے، رانا ثنا اللہ کی وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے افغانستان سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے آج میں نے پریس کانفرنس کی، میرا جملہ تھا کہ عمران خان نے افغانستان میں ڈرون حملے سے متعلق ریاست پاکستان پرالزامات عائد کیے، ایسے الزامات کسی دشمن ملک اور افغانستان نے بھی نہیں لگائے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میری گفتگو میں لفظ “اور” کسی وجہ سے سلپ ہوا یا کٹ گیا تھا۔
ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، ہمارے افغانستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔
Comments