
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کی نئی میڈیکل رپورٹ جاری کردی، میڈیکل رپورٹ میں جنسی یا جسمانی تشدد کی تصدیق نہیں ہوئی، شہبازگل مکمل طور ہشاش بشاش اور ڈسچارج کیلئے مکمل فٹ ہیں،پی ٹی آئی کے کسی رہنماء نے تشدد کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل کی نئی میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی، میڈیکل رپورٹ شہبازگل کا طبی معائنہ کرنے والے 6رکنی میڈیکل بورڈ نے تیارکی، رپورٹ میں کہا کہ شہبازگل مکمل طور ہشاش بشاش اور ہوش میں ہیں، شہبازگل اپنے حواس میں اور نارمل ہیں، بورڈ نے شہبازگل کا مکمل طبی معائنہ کرنا چاہالیکن انہوں نے انکار کردیا، شہبازگل نے صرف سینے کا طبی معائنہ کرنے کی اجازت دی، شہبازگل نے تسلیم کیا کہ ان کی صحت نیبولائز کرنے سے بہتر ہوئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہبازگل کے خون کے تمام نمونے بھی نارمل ہیں، بورڈ نے چھاتی کے ایکسرے اور چند ٹیسٹ کرانے چاہے لیکن شہبازگل نے انکار کردیا، مریض کو معمولی نوعیت کی سینے کی تکلیف ہے جس کی کوئی علامات نہیں ہیں۔
شہبازگل ڈسچارج ہونے کیلئے مکمل فٹ ہے۔ شہبازگل پر جنسی یا جسمانی تشدد نہیں ہوا۔ شہبازگل نے بھی اپنے بیان میں جنسی تشدد کا ذکر نہیں کیا، شہبازگل پر جنسی تشدد کی تصدیق کسی ماہر نے نہیں کی۔ پی ٹی آئی کے 6 رہنماء پولیس کے پاس آئے تھے، پی ٹی آئی کے کسی رہنماء کے پاس تشدد کا کوئی ثبوت نہیں تھا، تحقیقاتی رپورٹ آئی جی اسلام آباد پولیس کے دستخط سے تیار کی گئی۔جن صحافیوں نے متحرک انداز میں تشدد کی باتیں کیں وہ بھی سامنے نہیں آئے، شہبازگل کو پکڑنے اور تفتیش کرنے والے افسران کے بیان بھی ریکارڈ کیے گئے
Comments