Social

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی، پی ٹی اے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے کہاہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ (پی ٹی سی ایل) کی آپٹک فائبر کیبل میں خرابی دور کردی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال کردی گئی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق آپٹک کیبل میں خرابی کے باعث کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز میں خلل پڑا تھا۔
پی ٹی اے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سی ایل آپٹک فائبر نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی سیلاب کی وجہ سے پیدا ہوئی جس کی وجہ سے معتدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تاہم کیبل کی خرابی کو ایک گھنٹے کے اندر مرمت کر کے بحال کردیا گیا۔پی ٹی اے نے بتایا کہ تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کررہی ہیں۔
اس سے قبل کمپنی کے ذرائع نے بتایا تھا کہ سکھر میں شدید بارشوں کے باعث انٹرنیٹ فائبر کیبلز کو نقصان پہنچا، بارش کا پانی پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں داخل ہو گیا تھا جس سے بجلی کا شارٹ سرکٹ ہو گیا، کمپنی کو توقع ہے کہ مرمت کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ٹوئٹر پر گزشتہ رات انٹرنیٹ سروس بند ہونے پر تبصرے کئے اور سوال کیا کہ اور کتنے لوگوں کو بندش کا سامنا کرنا پڑہا ۔ٹوئٹر پرانٹرنیٹ ڈاؤن کا ہیش ٹیگ (#internetdown) ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔کئی صارفین نے کہا کہ ان کے گلوبل سسٹم موبائل کنیکشن (جی ایس ایم) بھی کام نہیں کر رہے ہیں، صارفین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موبائل فون پر کال وصول نہیں کر پارہے۔
نیٹ بلاکس نے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے علاوہ نیاٹیل اور اسٹورم فائبر سمیت کئی انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہیں۔انٹرنیٹ سروس کی بندش اتوار کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران ملک کے کچھ حصوں میں مبینہ طور پر یوٹیوب سروس متاثر ہونے کے بعد آئی کیونکہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام ٹی وی چینلز عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
یوٹیوب کی بندش کی تصدیق نیٹ بلاکس نے اپنے ٹوئٹ میں بھی کی۔پچھلے ہفتے بھی بڑے شہری مراکز سمیت کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش کی اطلاع ملی تھی جس کی وجہ پی ٹی سی ایل نے فائبر آپٹک کیبل میں تکنیکی خرابی کو قرار دیا تھا، بعد میں خرابی کو ٹھیک کر دیا گیا تھا اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی تھی۔پی ٹی اے کے مطابق تھری جی کے صارفین کی تعداد 11کروڑ 6 لاکھ ہے جبکہ فور جی صارفین کی تعداد 11 کروڑ 9 لاکھ ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv