Social

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس،آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔میدیا رپورٹس کے مطابق آرمی فارمیشنز کی سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا،کور کمانڈرز کانفرنس میں سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں بارشوں اور سیلاب سے قیمتوں جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ہر ایک متاثرہ شخص تک پہنچا جائے،آرمی فارمیشنز سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد یقینی بنائیں،مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو ہر ممکن ریلیف پہنچایا جائے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ خیبر پختو نخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مکمل آپریشنل تیاری رکھی جائے،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv