Social

وزیراعظم محمد شہباز شریف نےمحکمانہ کھیل بحال کرنے کا وعدہ پورا کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمانہ کھیل بحال کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ستمبر 2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے محکمانہ کھیلوں کے لئے فنڈنگ روک دی تھی، عمران خان حکومت کی وجہ سے 30 مختلف کھیلوں میں محکمانہ کھیلیں ختم ہوگئی تھیں جس سے ہزاروں کھلاڑی بے روزگار ہوگئے تھے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں محکمانہ کھیل بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیراعظم نے اپریل 2022 میں محکمانہ کھیل بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے اپنی بیروزگاری اور مسائل کے پیش نظر محکمانہ کھیلوں کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا ۔ وزیراعظم نے یہ اقدام ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv